کورونا، یہ وقت اختلاف نہیں، نیشنل ایکشن پلان کا ہے، سرداراختر مینگل
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مختلف جگہوں پر قرنطینہ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں وہ کورنٹائن نہیں کوئی مہاجرین کی بستی لگ رہی تھی پاکستان اس ہنگامی صورتحال میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا کورونا وائرس کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان ہونا چاہیے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ا ختر جان مینگل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حکمراں اتحاد کا حصہ ہونے کے باجود اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس اہم وقت میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلاف کا متحمل نہیں ہوسکتا، ساتھ ہی انہوں نے تمام رہنماں سے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل تعاون کرنے کی اپیل بھی کورونا وائرس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اب تک حکومت کی جانب سے قومی اتفاق رائے کے لیے کوئی اقدام نہیں دیکھا جمہوری اقدار کا تقاضہ ہے کہ سیاسی قوتیں اپنا کردار ادا کرتی رہیں۔