پشتون حساس وقت اور حالات کا ادراک کرتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر آگے آئیں، محمود خان اچکزئی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام پشتون افغان ملت سے درخواست گزار ہوں کہ آپ کے بچوں کی مسلسل نسل کشی جاری ہے اس حساس وقت اور حالات کا ادراک کرتے ہوئے متحد ومنظم ہوکر آگے آئیں، اس ملک کا استحکام اور ترقی کی راہ صرف اور صرف آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمدضروری ہے اور ہر ایک نے اس کو ماننا ہوگا، اللہ پاک نے بھی زبانوں کو اہمیت دی ہے اور اس کا خیال رکھا ہے چاروں مذہبی الہامی کتابیں اُن پیغمبروں کے مادری زبانوں میں ہی نازل ہوئی تھیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر پارٹی کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس سے افغان قونصلیٹ کوئٹہ کے دوئم سیکرٹری محب اللہ امر خیل، پارٹی کے مرکزی وصوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال،جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالمتین اخونزادہ، حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، ممتاز آرٹسٹ امان اللہ خان ناصر، پی ٹی ایم کے صوبائی کوارڈینٹر نصیب اللہ ناصر، ممتاز ادیب فضل الہیٰ پتمن، اے وی ٹی خیبر کے اینکر جابر شاہ نے بھی خطاب کیا اور گل مینہ نادیہ نے پشتو مادری زبان پر اشعار پیش کیئے۔ جبکہ تلاوت کلام پاک حافظ مطیع اللہ نے کی۔ محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں