پرائیویٹ سکولوں نے لاک ڈاؤن کے باوجود فیس مانگ لی

اکوئٹہ،حکومت کی جانب سے 5اپریل تک کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے بعد مختلف پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فیس جمع کرنے کے میسجز آنا شروع ہوگئے ہیں ایسے حالات میں جب کوئٹہ میں لاک ڈاؤن ہے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے مارچ اور اپریل کی یکمشت فیسوں کی ادائیگی حیران کن ہے والدین اس حوالے سے پریشان ہیں کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ سکولوں کے مالکان سے مارچ اور اپریل کی فیس معاف کروائے جن پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے والدین کو میسجز بھیجے گئے ان میں آرمی سکولز ایف جی سکول ستی سکول سمیت دیگر اداروں میں جنوری سے بقایاجات وصولی کے میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے جبکہ والدین نے اپیل کی ہے کہ مارچ اور اپریل کی فیسوں کو معاف کیاجائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں