دوران قرنطینہ آپ گھر میں کیا کر سکتے ہیں؟
تحریر:زبیر بلوچ
کرونا وباء کی وجہ سے آج تقریباً تمام دنیا گھروں کے اندر محصور ہوکر رہ گئی ہے۔ وائرس پھیلنے کی خطرہ کے پیشِ نظر بیشتر ملکوں نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے تاکہ وائرس مزید نہ پھیلے۔ چونکہ دنیا میں معمول کی زندگی ایسی نہیں ہوتی عام طور پر لوگ دن میں گھر سے ایک مرتبہ ضرور نکلتے ہیں تاکہ وہ ذہنی طور پر تندرست رہیں لیکن اب چونکہ عالمگیر وباء کی وجہ سے گھر میں رہنا مجبوری بن چکا ہے ہم نے سوچا کچھ ایسے ٹپس آپ کے ساتھ شئیر کریں تاکہ آپ گھر میں آسانی سے اپنا وقت گزار سکیں۔
کتابیں پڑھیں
اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو قرنطینہ ہونا آپ کیلئے مسئلہ نہیں بلکہ آپ اسے موقعِ غنیمت کے طور پر لے سکتے ہیں کیونکہ اس دورانیہ میں آپ عام طور سے زیادہ کتابوں کو زیادہ ٹائم دے سکیں گے۔ تو اگر آپ کتابوں کے شوقین ہیں تو کروناء کو بھول جائیں اور اپنا وقت کتابوں کے اندر گزار دیں۔
ورزش کرنا
عام طور پر ہم اپنی مصروفیات کی وجہ سے صحت کا کچھ خیال نہیں رکھتے جس سے ہم جسمانی اور ذہنی طور پر کمزور ہوتے ہیں۔ اس دوران آپ ورزش کے ذریعے ٹائم بھی گزار سکتے ہیں اور یہ آپ کی تندرستی کا سبب بنے گا۔
خاندانی تعلقات مضبوط کرنا
عام حالات کی زندگی میں ہم اکثر اپنے گھر والوں کو ٹائم دینے میں کامیاب نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر رشتوں میں دراڑ پیدا ہوجاتا ہے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر ہم اپنے گھر والوں کو ٹائم دے کر اپنے رشتہ میں مظبوطی استوار کر سکتے ہیں۔
کھیل
بچپن میں اکثر و بیشتر لوگ کھیل کود میں اپنے گھر کے اندر سارا وقت گزار دیتے ہیں اس حالات میں جب گھر پر رہنا ہی زندگی کی شرط ہے تو لوگ اپنی بچپن کی یادوں کو بھی تازہ کرتے ہوئے اپنا وقت بڑی آسانی سے گزار سکتے ہیں۔
فلم دیکھیں
فلم دیکھنا کا شوق اس دنیا میں شاید ہی کسی کو نہیں ہے لیکن اپنی مصروفیات زندگی کی وجہ سے وہ اس سے محروم رہتے ہیں اس دورانیہ میں لوگ فلم دیکھ کر بھی اپنا وقت بڑی آسانی سے گزار سکتے ہیں۔
بزرگوں کی کہانیاں
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ دوران مصروفیات اپنے بزرگوں کی کہانیاں سنتے نہیں اور اپنی موت کے ساتھ بہت سے کہانیاں بھی لے جاتے ہیں اس وقت کا فائدہ اٹھا کر ہم اپنے بزرگوں کی اچھے اور خوبصورت کہانیوں کو بھی سن کر وقت گزار سکتے ہیں۔
کچھ نیا سیکھیں
نوجوان تعلیمی مصروفیات اور عام لوگ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کچھ نیا سیکھنے کیلئے اپنا وقت نہیں دے سکتے لیکن فارغ ہونے کی وجہ سے ہم گھر میں رہ کر کوئی نیا تجربہ کر سکتے ہیں کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں۔ جیسے کھانا بنانا، کوئی کھیل سیکھنا، کوئی فن کا تجربہ کرنا۔
اپنے آپ کو وقت دیں
عام طور پر ہم دن رات اپنے کاموں کی وجہ سے کبھی بھی اپنے آپ کو ٹائم نہیں دے پاتے اس دوران چونکہ وقت ہے اس لیے ہم اپنے آپ کو ٹائم دے سکتے ہیں۔