گوادر میں باڑ کی تنصیب،معاملہ اعلی سیاسی اور عسکری قیادت کے سامنے اٹھاوں گا،اسلم بھوتانی
لسبیلہ:ممبر قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں سیکیورٹی کینام پر جو باڑ لگائی جا رہی ہے اسکو اعلی سیاسی اور عسکری قیادت کے سامنے اٹھاوں گا اور گوادر کے لوگوں کے تحفظات کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاؤں گا۔اسلم بھوتانی نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ گوادر کو اقتصادی حوالے سے بزنس فرینڈلی بنایا جائے نہ کہ سیکیورٹی زون میں تبدیل کیا جائے.رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اس طرح نہ صرف سرمایہ کاروں میں خوف کا احساس ہوگا بلکہ مقامی لوگوں نے سی پیک کے حوالے سے خوشحالی کے جو خواب دیکھے تھے اسکو بھی دھچکا لگے گا اور گوادر کی مقامی آبادی خود کو سی پیک سے الگ تصور کریگی. انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ گوادر کو باڑ لگانے کے عمل پر عوامی مفاد میں وفاق ضرور نظر ثانی کر یگی۔
Load/Hide Comments


