بلاول بھٹوزرداری کا مریم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ،سینیٹ کے آئندہ انتخابات سے تبادلہ خیال
لاہور: پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ،سینیٹ کے آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سینیٹ میں کسی کوغیرآئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے۔ بدھ کو پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازسے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سینیٹ کے آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاسینیٹ میں کسی کوغیرآئینی ہتھکنڈے دہرانے نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو نے مریم نوازکوشہیدبینظیربھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
Load/Hide Comments


