برطانوی وزیر اعظم نے کورونا کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شکل اور ساخت تبدیل کرتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت انگلستان کے جنوب مشرقی حصے میں ٹرانسپورٹ کے تمام روٹ بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔برطانوی کابینہ کے بعض ارکان لندن آنے اور لندن سے جانے والی ٹریفک بھی محدود کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ لندن کی تمام زیر زمین ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی اور لندن آنے والی عام ٹریفک پر بھی پابندیاں ہوں گی۔
Load/Hide Comments


