بلوچستان، 7ماہ میں ٹریفک حادثات میں 886افراد جاں 10ہزار سے زائد زخمی ہوئے

کوئٹہ:بلوچستان میں سال 2020ء کے دوران قومی شاہراہوں پر7ہزار 414ٹریفک حادثات میں 886افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 10ہزار 747افراد زخمی ہوگئے ہیں،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی (بی وائی سی ایس) کی جانب سے مرتبہ کردہ سال2020ء کے 7ماہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2020ء کے ماہ مئی میں 879حادثات میں 152افراد جاں بحق جبکہ 1514زخمی،جون میں 949حادثات میں 109جاں بحق جبکہ 1433زخمی،جولائی میں 1099حادثات میں 123جاں بحق جبکہ 1462زخمی،اگست میں 944حادثات میں 143افراد جاں بحق جبکہ 1470زخمی،ستمبر میں 1207حادثات میں 128جاں بحق 1730زخمی،اکتوبر میں 1025حادثات میں 127افراد جاں بحق جبکہ 1388زخمی اور ماہ نومبر میں 1311حادثات میں 104افراد جاں بحق جبکہ 1750افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں