بانک کریمہ بلوچ کے شہادت کی تحقیقات کرواکر حقائق بلوچ قوم کے سامنے لایا جائے،بی ایس او پجار

کوئٹہ :بلوچ اسٹوڈنٹس آرگناٸزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کے شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں بانک کے شہادت کی تحقیقات کرواکر حقاٸق بلوچ قوم کے سامنے لایا جاٸے ۔مذید کہا کہ بی ایس او کے مختلف دھڑوں کے درمیان اختلافات ضرور ہے لیکن ایک دوسرے کے وجودسے کھبی انکاری نہیں رہے ہیں بانک کی شہادت سے بلوچستان بھر میں غم غصہ پایا جارہا ہے بلوچ کوڈز میں خواتین کو انتہاٸی احترام عزت آبرو کی حیثیت دی جاتی ہے بلوچ خواتین سیمت کسی بھی عورت کاقتل بلوچی روایات بلوچی غیرت وبلوچ کوڈز کے برخلاف ہے

بلوچ قوم پرست رہنمإ کی شہادت بلوچ کو اپنے قومی تشخص و سرزمین کی دفاع کی جدوجہد دبانے کی سازش ہے لیکن بی ایس او کی تاریخ قومی تحریک کے لیے قربانیوں سے بھری پڑی ہے اپنی سرزمین کی دفاع کےلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ہم پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں سازشی عناصر خونی کھیل کھیلنے سے باز رہیں ۔بلوچ قوم اپنے وساٸل پر دست رست کی بات کرتے ہیں جو انکا آٸینی قومی حق ہے اس کو بزرور طاقت دبانے کی کوشش کے خطرناک اثرات مرتب ہونگے

مذید کہا کہ گزشتہ دن کینیڈا میں بلوچ رہنمإ بانک کریمہ بلوچ کی جبری گمشدگی بعداز قتل حیران کن و تشویش ناک عمل ہے۔
مذید کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی شہادت سے بلوچستان بلوچستان میں لگی آگ نے جہاں ملکی علاقاٸی امن معیشت کو اپنی لپیٹ میں لیکر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وہی ادیب دانشور سیاسی رہنماوں کی شہادت سے انسانی بحران سے بھی دوچار کیا۔

بلوچستان کے سنجیدہ سیاسی رہنماوں کی کوششوں سے بڑی قربانیوں کے بعد اس آگ پر قابوپالیا گیا لیکن ایسے واقیات پھر سے بلوچستان کو ماضی کے ہولناک دور کی جانب دھکیلنے کی سازش ہے۔ خطے کی امن کو سازشی عناصروں کی ہاتھوں مسخ ہوتے کھبی برداشت نہیں کی جاٸے گی۔ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوٸے کہا کہ کینیڈا کے حکومت غیر جانب دار کمیٹی تشکیل دیکر شفاف تحقیقات کرواکر اصل محرکات کوسامنے لاٸیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں