قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلے میں بلوچستان کےطالب علم کا اعزاز
قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلے میں بلوچستان کےطالب علم عبداللہ کنرانی نے قومی سائنس ٹیلنٹ فزکس کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
این ایس ٹی سی نے 17 ویں قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلہ کے نتائج کا اعلان کردیا، قومی سائنس ٹیلنٹ فزکس کے مقابلے میں سندھ کے عبدل سامیان نےپہلی پوزیشن حاصل کی۔
این ایس ٹی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کےعبداللہ کنرانی نےقومی سائنس ٹیلنٹ فزکس کےمقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
عبداللہ کنرانی نےستمبرمیں قومی سائنس ٹیلنٹ مقابلےمیں شرکت کی تھی، نتیجےکا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔
عبداللہ کنرانی کا تعلق بلوچستان کےعلاقے نصیرآباد سے ہے،کراچی میں زیرتعلیم ہیں۔
قومی سائنس ٹیلنٹ فزکس کےمقابلےمیں تیسری پوزیشن اسلام آباد کےعبداللہ خالدنےحاصل کی، مقابلے میں صادق پبلک اسکول بہاولپور کی عدینہ شفیق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔
قومی سائنس ٹیلنٹ فزکس کےمقابلےمیں ملک بھر سے52 طلبہ نےحصہ لیا تھا۔


