پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس 2جنوری کو لاہور میں ہوگا

اسلام آباد: حکومت مخالف تحریک پاکستان ڈیمو کر یٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کا اہم سربراہی اجلاس جے یو آئی (ف) کے قائد اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت2 جنوری بروز(ہفتہ) کو لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اس اہم سر براہی اجلاس میں استعفوں،لانگ مارچ،سینٹ الیکشن اور ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور زیر بحث ہوں گے۔اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،پی ڈی ایم کی ابتک کی کارکردگی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کی قیادت کی کردار کشی کی مہم کی مذمت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں