حکومت کا مستقبل تاریک، سینٹ الیکشن سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرےگی، اختر مینگل

سہیون:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے دعویٰ سے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات وقت سے پہلے کروانا حکومت کے بس کی بات ہی نہیں ہے۔
سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت کا مستقبل تاریک لگ رہا ہے، سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ پی ڈی ایم قیادت مل کر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی صفوں میں کوئی دراڑیں نہیں ہیں، کل جلسے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمٰن کی مصروفیات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں