بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کیلئے گڑھی خدا بخش میں تیاریاں جاری

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے لیے گڑھی خدا بخش میں تیاریاں جاری ہیں۔
کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کی قبروں پر حاضری دی۔
کل بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جے یو آئی ف کا وفد مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں شرکت کرے گا ، مولانا فضل الرحمان جلسے میں شریک نہیں ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں