سی پیک سے ترقی ہوگی،ایرانی تیل سے صرف چند افرادمستفید ہوتے ہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان کی محرومی کاتاثر غلط ہے،پہلی بار سی پیک میں صوبے کیلئے ترقیاتی اسکیمات رکھے گئے ہیں،ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے والے آج ایک ہوگئے،ایران سے آنے والی پیٹرولیم کی اسمگلنگ سے چند افراد مستفید ہورہے ہیں،وفاقی حکومت بلوچستان کے وفاق میں 6فیصدکوٹے پرعملدرآمد کرائیں،کراچی میں برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں میں نئی قسم کی کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آفیسرز کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کراچی میں برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں میں نئی قسم کی کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ہمیں احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،ایس او پیز پرعملدرآمد سے ہی اس وباء پرقابو پایاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لاڑکانہ جلسے میں بلوچستان کے لیڈرز نے سی پیک کیخلاف باتیں کی ہے اور جلسے میں یہ تاثر دیا گیا کہ سی پیک کے ثمرات بلوچستان میں نہیں ہونگے انہوں نے دعویٰ کیاکہ سی پیک میں پہلی بار بلوچستان کیلئے اسکیمات رکھیے گئے ہیں سی پیک منصوبوں میں سے بلوچستان میں ترقی ہوگی،وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی بلوچستان کیلئے 6 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پورے بلوچستان میں اسپورٹس کمپلیکس بنارہے ہیں اسکولز بنارہے ہیں آنے والا وزیر اعلی دعائیں دیگاانہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے چند دنوں میں اعتراف کیا تھا کہ مالک بلوچ نے مستحق بلوچستان میرے لیے چھوڑ کرگئے ہیں اپوزیشن جماعتیں بے مقصد سی پیک اور بلوچستان کے ترقی کو نشانہ نہ بنائے میڈیا اپوزیشن سے بھی سوالات کریں ہم سے بھی کریں فیصلہ عوام کریگاانہوں نے کہاکہ اپویشن جماعتیں پہلے ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرتے تھے اور آج ایک ہوگئے جمعیت علماء اسلام سے چار بزرگ عالم افراد کو سوال کے بنیاد پر پارٹی سے نکال دیا گیا جبکہ پشتونخواہ میپ میں 15 سالوں سے انتخابات نہیں ہوئے ہیں ہم بلوچستان کے نوجوانون کو روزگار دے رہے ہیں بلوچستان کو انڈسٹریل زون میں لے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاق سے گزارش کرتا ہوں وفاقی ملازمتوں میں 6 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کرے۔ ایرانی پٹرول سمنگلنگ پر پابندی کے بعد وفاقی ملازمتیں بہت بڑا سہارا بنیں گے ایرانی پٹرول سمنگلنگ سے صرف چند افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں