جنگ کے نتائج امن کی صورت میں نکلیں گے، جنرل باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج امن کی صورت میں نکلیں گے ملکی سالمیت کے خلاف ہر قسم کے خطرے سے آگاہ اور نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتیں گے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کیلئے فروری2017ء میں آپریشن شروع کیا گیا جس میں کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی و مالی نقصان سے ادا کرنا پڑی ٹیرارزم سے ٹوورزم تک سیکورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی تاہم ان کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی اور مالی نقصان سے ادا کی گئی
Load/Hide Comments