ملالہ ہمارا فخر ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا کہ ’ملالہ کو اسی طرح مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں ملیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ملالہ یوسف زئی پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر بیٹی ہے۔‘
امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیاواضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ بل منظور کر لیا ہے جس کے تحت پاکستانی خواتین کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔
اس بل کے تحت تعلیمی وظائف پانے والی پاکستانی خواتین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اس کی منظوری پچھلے سال مارچ میں دی جبکہ سینیٹ نے یہ بل پچھلے جمعے کو منظور کیا۔اب اس بل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے جن کی منظوری کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہو گا۔
Load/Hide Comments