کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے،دہشت گرد وں کو چھوڑیں گے نہیں،شیخ رشید

اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ہدایت پرکوئٹہ کا دورہ کیا، معلوم نہیں وزیراعظم کوئٹہ جاتے ہیں یا نہیں، متاثرین کے آٹھ میں سات مطالبات مان لیے ہیں، ان کوسمجھنا چاہیے یہ ایک عالمی سازش ہے، کونے کونے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، کافی دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا ہے تاہم جنہوں نے یہ واقعہ کیا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے دھرنے سے متعلق کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، وزیراعظم نے کہا ہے وہ لوگ آتے ہیں توآنے دیں، کوئی مسئلہ نہ ہوا تو قانون حرکت میں نہیں آئے گا، اگروہ آرہے ہیں تو میں یہی کرسکتا ہوں کہ ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے

اپنا تبصرہ بھیجیں