حکومت بلوچستان کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کوئٹہ آنے میں تاخیر ہوئی،مراد علی شاہ
کوئٹہ: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد از جلد فور ی طور پر سانحہ مچھ کے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے حکومت بلوچستان کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے کوئٹہ آنے میں تاخیر ہوئی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جاری سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین اور ہزارہ برداری کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم دو روز سے کوئٹہ آنے کے لئے کوشاں تھے لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے اجازت نہیں ملی سانحہ مچھ کی مذمت کرتاہوں ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزادیں پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے ہم اس غم سے واقف ہیں
Load/Hide Comments


