7 خطرناک مبینہ دہشت گردگرفتار،دھماکہ خیز مواداور آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا
سرگودھا:سرگودھا میں 7 خطرناک مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کر کے دھماکہ خیز مواداور آتشیں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات لقمان کینال،گروٹ چوک، ساہیوال سے 7 خطرناک مبینہ دہشت گردوں کالعدم تنظیم کے مشرف عباس عرف باواجی،امیر باز عرف شاہد،نیاز عباس،عدیل عباس،اسلم حسین،بشارت خان، اور محمد علی کو گرفتار کیا جن کے خلاف آپریشن میں ایک مقام پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ملزمان کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، خطرناک اسحلہ،گولیاں، دستی آلات برآمد ہوئے۔جن کے بارے بتلایا جا رہا ہے وہ نیٹ ورک پاکستان کے ایک ہمسایہ ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔جن کے زریعے وطن پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروائی جانی تھی جس میں مخالف فرقہ کسی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا جا سکتا تھا جن کا ہمسایہ ملک میں مقیم ماسٹر مائنڈ محمود اقبال گائیڈ کرتا تھاجس کے زریعے ملزمان کو سرمایہ فراہم ہوتا اور وہ ہتھیار و گولا بارود خرید کرتے تھے اس ہمسایہ ملک سے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لئے ادارے متحرک ہیں۔اور سی ٹی ڈی تھانہ میں دہشت گردی،ناجائز اسلحہ اور ایکسپوزوایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے مصروف کارروائی ہے۔ تاہم انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے صوبہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا جس کے ساتھ ہی صوبہ پنجاب بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔


