وفاقی حکومت کا پیکج ناکافی ہے، نواب غوث بخش باروزئی

سبی: سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا امداد پیکج انتہائی ناکافی ہے لیکن اگر یہ قم اس مستحق تک پہنچتی ہے جو کہ خط غربت کے نیچے ہے تو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکتا ہے عوامی نمائندے ملک اور عوام کی فلاح کے لئے منتخب کیے جاتے ہیں اس مشکل گھڑی میں عوامی نمائندے اپنا رول پلے کریں عوام بھی ان حفاظتی تدابیر اختیار کرے جو ساردنیا نے وبائی مرض سے بچاؤ کے لئے کیے ہے پولیس اور انتظامیہ بھی اپنے قانونی حد میں رہ کر لوگوں کو لاک ڈاؤن کی طرف بغیر مرغا اور ڈنڈے مارے بغیر مائل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیوی ہاؤس سبی میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک خدا بخش دہپال، ملک آفتاب احمد مرغزانی، اویس انور کے علاوہ باورزئی قبائل کے عمائدین بھی موجود تھے۔ سابق نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ اس وقت موجودہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے عالمی وبا کے پھیلنے کی صورت میں جو ساری دنیا کے حالات ہیں جس میں ترقی یافتہ اور امیر قومیں بھی پریشانی اور وباء سے بچاؤ کے لئے راستے کی تلاش میں ہے وہاں ہمارے جیسے ملک میں جہاں پر معاشرتی معاشی سیاسی اور انتشار عروج پر ہے اس ناگہانی صورت ھال کا مقابلہ کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے ان حالات میں سیاست کو چھوڑ کر اگر سب اس آسمانی مصیبت کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ہوں تو شاہد کچھ آسانیاں پیدا ہونی لیکن یہاں تو سیاسی اسکورننگ اور اپنے مفاد کے لئے جدوجہد کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ہمارا المیہ ہے کہ جب بھی خصوصی پیکج دیا جاتا ہے تو اس میں زیادہ تر جو لوگ اس پیکچ کے فوائد عوام کو دینے کے پابند ہے وہی سے سلسلہ خراب ہوتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں