بلوچستان،لیویز چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی تحقیقات کا حکم،کمیٹی قائم

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے بلوچستان لیویز چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری سے متعلق تحقیقات کا حکم دیدیاہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان وقبائلی امور کے مطابق حکومت بلوچستان نے ڈائریکٹرجنرل لیویز فورس بلوچستان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جو بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کرے گا،کمیٹی رشوت ستانی میں ملوث مجرموں کا پتہ لگانے کے ساتھ اس میں ملوث آفیسران کی نشاندہی کریگا،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی کی طرف سے مذکورہ چیک پوسٹ سے متعلق 7دن میں انکوائری رپورٹ حکومت بلوچستان کو جمع کرائے گی بلکہ انکوائری کمیٹی صوبے بھر میں لیویز چیک پوسٹوں سے متعلق 30دن میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔واضح رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاکہ میں یہاں پر چیک پوسٹ سے گزر رہاتھا کہ میری گاڑی کی لائٹ غریب ڈرائیور کے ہاتھ پرپڑا جس کے ہاتھ میں کچھ پیسے تھے جو لیویز سپاہی کو دے رہا تھا بڑا افسوس ہوا بارہا اسمبلی میں اس حوالے سے آواز بلند کی راستے میں 12سے13چیک پوسٹ ہیں میں نے ڈرائیور سے کہاکہ آپ کی گاڑی تو خالی ہے آپ پیسے کیوں دے رہے ہیں تو انہوں نے کہاکہ خالی گاڑی پر بھی اس لئے پیسے لئے جاتے ہیں اگر پیسے نہیں دئیے تو پھر کہتے ہیں کہ کھڑے ہوجاؤ صاحب آجائیں اس بہانے ہمیں 4سے پانچ گھنٹے کھڑے کرک انتظار کرایاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹیں عوام کے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ غریب عوام کو لوٹنے کیلئے ہے ایک ٹرک سے ایک گھرانے کاروزگار وابسطہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں