بجلی کی فی یونٹ قیمت پر اضافہ تمام صارفین کے بلوں پر لاگو ہوگا

اسلام آباد (انتخاب نیوز)بجلی کی قیمت بڑھنے سے 100 یا 300 یونٹس والے صارفین کو 800 سے 3650 تک بل آئے گا، 100 یونٹ والوں کو774 جبکہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارف کو 1622 کی بجائے 2012 روپے کا بل دینا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کردیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 200 ارب کا مالی بوجھ بڑھ جائے گا، جس سے مہنگائی میں اضافہ ہونے سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے پر سراپا احتجاج بھی ہیں۔ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اب 100 کی بجائے 197 روپے 50 پیسے کا بل ادا کرنا پڑے گا، 100 یونٹ والوں کو 579 کی بجائے 774 روپے۔101سے 200 یونٹ والوں کو 1622 روپے کی بجائے 2012 روپے اور 300 یونٹس استعمال کرنے والوں کو3060 کی بجائے اب 3645 روپے بل ادا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں