ایک ایٹمی طاقت ایک بلوچ خاتون کی لاش سے لرز اٹھی ہے، بھائی کریمہ بلوچ
کراچی، کینیڈا میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالی بلوچ رہنماء کریمہ بلوچ کے بھائی سمیر محراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ کریمہ بلوچ کی لاش کو ہم اپنے زرائع سے تربت لے جائینگے، جو ہمیں کسی طور پر قبول نہیں ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے تصدیق کر دی ہے کہ لاش کو فورسز کے کانوائے میں تربت لے جایا جا رہا ہے وہ بلو چستان کے سرحدی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں، مزید گاڑیاں بھی کانوائے کا حصہ بن چکی ہیں، ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کریمہ بلوچ کے جسد خاکی کو غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک ایٹمی طاقت ایک بلوچ خاتون کی لاش سے لرز اٹھی ہے
Load/Hide Comments


