پاس منصوبہ 4سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا

حب(رپورٹ/عزیز لاسی)حب بائی پاس منصوبہ 4سال گزرجانے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا،منصوبہ 2016-17؁ء کی صوبائی حکومت کی PSDPمیں 64کروڑ روپے کی لاگت سے حب دریجی گڈانی سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر شروع کیا گیا تھا،صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ تعمیرات ومواصلات اور ٹھیکیدار کو منصوبہ اپریل 2020؁ء میں مکمل کرنے کی تاکید کی گئی تھی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب شہر کے درمیان سے گزرنے والی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25پر ٹریفک کے دباؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے 2016؁ء میں حب بائی پاس کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز دی جس پر اُسوقت کی صوبائی حکومت نے 64کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے 2016-17؁ء کی PSDPمیں رکھا اور منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ تعمیر ومواصلات کو سونپی گئی بعدازاں فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب متعدد بار منصوبہ تعطل کا شکار رہا تاہم موجودہ حکومت نے ایک بار پھر منصوبے پرکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت دی اور فنڈز بھی فراہم کئے گئے گزشتہ سال ماہ دسمبر کے وسط میں حکومت بلوچستان کے موجودہ چیف سیکرٹری کیپٹن (ر)فضیل اصغر نے حب آمد پر بائی پاس منصوبے کا معائنہ کیا انہیں بتایا گیا کہ 11کلو میٹر طویل حب بائی پاس منصوبے پر اُسوقت 355ملین روپے کی لاگت سے تقریباً٪60فیصد کام مکمل کیا جاچکا تھا اور رواں مالی سال میں صوبائی حکومت نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے 287ملین روپے کے فنڈز بھی فراہم کئے ہیں اور حب بائی پاس منصوبہ اپریل 2020؁ء تک مکمل کیا جائے گا اور ماہ اپریل میں وزیر اعلیٰ جام کمال خان منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار کو منصوبہ کی تکمیل کیلئے دیئے گئے ٹاسک کے مطابق منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ہے اور منصوبے کی تکمیل کا مقررہ وقت آپہنچا ہے بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے منصوبے پر کام مکمل بند ہے اور منصوبے کی سائیٹ پر ٹھیکیدار کی مشینری کھڑی ہے حب ندی پر تعمیر کئے جانے والے پل کی دو چھتیں بھی باقی ہیں جبکہ حب ندی پل سے آگے کراچی کی حدود میں تقریباً4کلو میٹر ایریا میں ابھی تک صرف سطحی کام شروع کیا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ کراچی (سندھ) ایریا میں تقریباً7عدد کلوٹس کی تعمیر اور ارتھ ورک اور بلیک ٹاپ کا کام بھی ابھی تک شروع نہیں کیا جاسکا ہے ذرائع بتاتے ہیں کہ موجودہ صورتحال کے تناظرمیں دیکھا جائے تو حب بائی پاس منصوبہ رواں سال جون یا اس سے بھی آگے تک مکمل کئے جانے کے امکانات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں