سردار درمحمد ناصر کا اپنے تمام کوئلہ کانوں سے فی ٹن 10روپیہ دکی ہسپتال کودینے کا اعلان
دکی(نامہ نگار)سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے اپنے کوئلہ کانوں سے فی ٹن دس روپے کے حساب سے جمع ہونے والے تیس ہزار چھ سو روپے ڈی ایچ او دکی ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر کے حوالے کردئیے۔اس موقع پر ڈی سی قربان علی مگسی اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔واضع رہے کہ پچھلے مہینے سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے اپنے کوئلہ کانوں سے فی ٹن دس روپے کا سول ہسپتال دکی کے لئے اعلان کیا تھا۔ایک مہینہ پورا ہونے پر کوئلہ کانوں سے جمع ہونے والی رقم آج ڈی ایچ او کے حوالے کردی گئی۔اس موقع پر سابق صوبائی مشیر انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ کوئلہ کانوں سے فی ٹن دس روپیہ ہر مہینے ہسپتال کو دی جائیگی۔۔
Load/Hide Comments