پنجاب کے برطرف لائبریرینز کوبحال کیا جائے، پی ایل اے
کوئٹہ:پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کے صدر عبدالباقی بلوچ نائب صدر عبدالخالق سومرو سیکرٹری عمران جتک اور کابینہ کے تمام ارکان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب کے ای لائبریز کے تمام برطرف لائبریرینز کو فوراً بحال کرے. جنہوں نے انتھک محنت اور فرض شناسی سے کام کرتے ہوے ان لائبریریوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا لیکن حکومت پنجاب نے ان ملازمین کو برطرف کرکے نہ صرف ملازمین کے گھروں کے چھولوں کو بجھا دیا بلکہ کتاب، کتاب دوستی اور علم دوستی پہ بھی ایک کاری ضرب لگائی. ترقی یافتہ ممالک آج کے اس دور میں عوام کے لئے لائبریریاں بنارہے ہیں اور عوام کے لئے علم کے مراکز بنا رہے ہیں اور ساتھ ساتھ روزگار نئے نئے ذرائع پیدا کررہے ہیں جبکہ ھمارے ملک میں بدقسمتی سےعلم کے دروازے بند کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے. پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ای لائبریز کے ملازمین کو فوراً بحال کر کے نوکریاں دینے کے وعدے کو پورا کرے. بصورت دیگر پاکستان بھر کے لائبریری سٹاف احتجاج پر مجبور ہونگے.


