بلوچستان، زائد فیس وصولی پرڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے والی ٹیم کا عملہ معطل
چمن:ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں عوام کو تنگ کرنے کے انکشاف کے بعد کوئٹہ سے آڈٹ ٹیم کا چمن اسٹیشن کا دورہ،ڈرائیونگ لائسنس اجراء کرنے والی ٹیم اسٹاف کوزائد فیس وصول کر نے پر معطل کردیا گیا۔دوسری جا نب ڈرائیونگ لائسنس دفتر بند ہو نے سے شہریوں کی مشکلا ت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چمن ڈپٹی کمشنر آفس میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کاسلسلہ شروع ہوئے چند ہی مہینے ہوئے کہ کوئٹہ سے آڈٹ ٹیم نے عوامی شکا یا ت پر چھاپہ مار کا رروائی کی جس کے دوران انکشا ف ہوا کہ ٹیم مقرر کردہ فیس سے زیادہ فیس وصول کررہی ہے جس پر آڈٹ ٹیم نے دفتر بندکرکے متعلقہ اسٹاف کو معطل کردیا جس کے باعث کمپیوٹرائز ڈ ڈرائیونگ لائسنس کاکام رک گیا ہیں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے کیونکہ ڈرائیوروں کے شدید اصرار پر یہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سسٹم کاسلسلہ شروع کیاگیاتھا۔


