ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں، بلوچستان میں ہنگامی اقدامات، عمران خان و جام کمال کے درمیان ٹیلفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ایران میں کورونا وائرس ہلاکتوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ پاک ایران بارڈر پر ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے اقدامات کریں وزیراعلیٰ بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نگرانی میں خود کر رہا ہوں ایران میں ہونے والی صورتحال کے بعد تفتان،چاغی، نوکنڈی،ماشکیل، پنجگور سمیت دیگر بارڈر علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے 10 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو جدید آلات کے ہمراہ تفتان روانہ کردیا گیا پاک ایران سرحد پر چیکنگ سخت کر دی گئی چاغی میں بھی محکمہ صحت کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے –

دوسری جانب ائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اضافی عملہ تعینات کردیا گیا ہے جنہیں تھرمل گن اوردیگر سازوسامان فراہم کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاکر بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت پر ایران سے منسلک سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور کوئٹہ سے 8ڈاکٹرز 8تھرمل گن کے ساتھ تفتان پہنچ گئے ہیں جبکہ پہلے ہی تفتان بارڈر پر 2ڈاکٹرز تعینات کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے زائرین اور شہریوں کی مکمل اسکریننگ کے بعد انہیں پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں

تفتان۔محکمہ صحت کے اہلکار ایران سے اآنے والے افراد کی سکریننگ کر رہے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان بارڈرپر100بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال قائم کیا ہے جبکہ ضرورت کے مطابق طبی عملہ اور آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاکر بلوچ نے بتایا کہ تفتان بارڈر کے علاوہ قلعہ عبداللہ،چمن کے علاوہ کوئٹہ، گوادر اور تربت ائیر پورٹ پر محکمہ صحت کا تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے جو بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کر رہا ہے اب تک بلوچستان میں کوئی بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں