بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد : ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2020،نیپرا نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا،

اپنا تبصرہ بھیجیں