ستارہ ایاز اور اشوک کمار کے استعفے چیئرمین سینیٹ کو موصول

اسلام آباد:سینیٹ الیکشن سے قبل ایوان بالا کے دو اراکین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا۔ذرائع کے مطابق اے این پی کی سینیٹر ستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سنیٹ صادق سنجرانی کو بھجوا دیا ہے۔ سنیٹر ستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک کمار نے استعفیٰ دینے کی تصدیق بھی کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اراکین بلوچستان عوامی پارٹی(باپ)کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں