سینیٹ الیکشن: درخواست دی نہ ہی انٹریو، پھر بھی ”باپ“ کا ٹکٹ ملا
کوئٹہ : سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بلوچستان عوامی پارٹی میں سخت رد عمل ٹکٹ کے خواہش مند ناراض امیدواروں نے اجلاس منعقدا کرکے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر عدم اطمینا ن کا اظہار کردیا اجلاس میں ناراض ارکان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹیں دینے کے معاملے میں پارٹی کے بانی ارکان اور سرگرم کارکنوں کو یکسر نظر انداز کیاگیا جبکہ میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سابق سینیٹرز کو بھی دوبارہ ٹکٹ جاری کیا گیا جنہوں نے ایوان بالا کے رکن ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام اور پارٹی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا انکی کارکردگی صفر رہی اسکے باوجود پارٹی قیادت نے انہیں ٹکٹ دیکر نہ صرف کارکنوں کو مایوس کیا بلکہ میرٹ کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی تھیں انہیں زمین بوس کرکے روایتی سیاست کی پاسداری کی گئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر پارٹی کی تشکیل کے مقاصداور منشور کی خلاف وزری کی گئی اجلاس میں کہاگیا کہ ان لوگوں کو بھی پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا گیا جنہوں نے نہ پارٹی کے لئے درخواست دی تھی اور نہ ہی ٹیسٹ و انٹرویو میں شریک ہوئے جس کا واضح ثبوت میڈیا میں موجود ہے اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر پارٹی قیادت نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے حالیہ فیصلے پر دوبار ہ نظر ثانی نہ کی اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلے نہ کئے تو پھر ناراض پارٹی امیدوار اور سرگرم کارکن اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں ہونے والی ناانصافی اور میرٹ کی دھجیاں اڑانے کے حوالے سے میڈیا کو آگا ہ کیا جائیگا


