ایچ ڈی پی نے عاطفہ صادق کو ٹکٹ جاری کردیا

کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی اور اس سلسلے میں پارٹی اتحاد و ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کر کے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھر پور جمہوری وسیاسی عمل کاآغاز کر یگی پارٹی نے سینیٹ کے خواتین کی نشستوں کیلئے پارٹی کے سینئر کارکن وشعبہ خواتین کی رہنماء محترمہ عاطفہ صادق کو ٹکٹ جاری کردی ہے جس کے کاغذات نامزدگی جمع کی جاچکی ہیں کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کے موقع پر پارٹی کے نائب چیئر مین عزیز اللہ ہزارہ،رکن مرکزی کونسل داؤد علی چنگیزی،خواتین کارکنوں اور محترمہ عاطفہ صادق بھی موجود تھی بیان میں کہا گیا کہ ایچ ڈی پی سینیٹ سمیت ہر قسم کے انتخابی عمل کو جمہوریت وجمہوری عمل کا حصہ اور اسے عوام کے حق حکمرانی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہوئے ایسے ہر قسم کے جمہوری عمل میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے پارٹی نے اس سے قبل صدارتی انتخابات میں پی ٹی اائی کے امیدوار اور موجودہ صدر مملکت کو ووٹ دیا جبکہ سینیٹ کے بار ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس مرتبہ پارٹی خواتین کی نشستوں کیلئے اپنے امیدوار نامزدکرچکا ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ میرٹ اور شفاف سیاسی عمل کے ذریعے مخلص اور محنتی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں قومی خدمات کے لئے ان کے جذبات کو قوم کا سرمایہ سمجھا ہیں بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اتحادی وہم خیال جماعتوں اور صوبائی اسمبلی کے تمام اراکین سے رابطہ کرنے کے لئے جلد اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام عمل میں لائے گی جو سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں تمام امور ومذاکرات کرنے کے سلسلے میں مکمل طور پر اختیار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں