پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزہ کی پابندی ختم

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وزرائے سطح کے مذاکرات میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، جس میں سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کے لیے ویزا کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ اتوار کے روز ڈھاکا میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات ہوئے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد جبکہ مشیرخارجہ توحید حسین نے بنگلا دیش کے وفد کی قیادت کی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یو پر دستخط ہوئے، جس میں سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرکے لیے ویزا کی پابندی ختم کردی گئی، ان میں ویزا فری انٹری معاہدہ، فارن سروسز اکیڈیمیز میں تعاون، آئی ایس ایس آئی اور بنگلا دیش اسٹریٹیحک اسٹڈیزانسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی فروغ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل فارن سیکرٹری عمران احمد صدیقی، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر اور پاکستان میں تعینات بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محند اقبال حسین خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں