بنوں پولیس تھانے پر خود کش حملہ، افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیدیا گیا، پاکستانی دفتر خارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بنوں پولیس تھانے پر خود کش حملے کیخلاف پاکستان کا شدید احتجاج، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنوں میں 9 مئی کے دہشتگرد حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور 4 افراد زخمی ہوئے، تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلی جنس سے ثابت ہوا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بنوں حملے پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے سخت احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، پاکستان نے افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


