مہر گڑھ بحالی کیس، نواب رئیسانی ودیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج جناب اللہ داد روشان کے روبرو مہر گڑھ معاوضہ کیس سے متعلق سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی،نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے چار مارچ کی تاریخ مقرر کردی واضح رہے کہ ملزمان پر مہرگڑھ کی بحالی کیلئے معاوضہ کی ادائیگی میں 81کروڑ 71لاکھ روپے کی بے قاعدگیوں کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments


