شرافت سے خود ہی سب کچھ عوام کو بتا دیں، مریم نواز

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بری نہیں ہوا انتظار کر رہی ہوں اورموقع دے رہی ہوں، شرافت سے خودہی سب کچھ عوام کوبتا دیں ورنہ مجھے بتانا پڑے گا، منگل کو سماجی رابطے کی سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ جس کودھاندلی کیلئے استعمال کیاگیاوہ جعلی اعظم کے حکم کے بغیر نہیں کرسکتا دھاندلی سے متعلق میرے پاس بھی 2افرادکے نام آچکے ہیں،مریم نواز نے کہا کہ دھاندلی نہیں، ایک منظم آپریشن تھاجواعلی سطح سے ہو رہا تھا، الیکشن کمیشن عملہ اغوا کر لینا اور پوری رات ایک مقام پر رکھنا، پی ٹی آئی کے سرکردہ ارکان کی موجودگی میں نتائج تبدیل کرانا، 14گھنٹے بعد اچانک عملے کاباجماعت وارد ہوجانا نچلے لیول کاکام ہے؟ واہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں