مستونگ، دہاڑی دار مزدوروں کا ڈی سی ہا وس کے سامنے دھرنا

مستونگ(نامہ نگار) حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی تاریخ میں توسیع سے دہیاڑی دار مزدورں غریب و لاچار لوگوں کی صبر کا پیمانہ لبریز لاک ڈاون سے بے روزگار ہونے والے درجنوں افراد کا حکومتی امداد کے حصول کے لیے ریلی وڈپٹی کمشنر ہاوس کے ہاوس دھرنا تفصیلات کے مطابق حالیہ لاک ڈاون سے بے روزگار ہونے والے سینکڑوں افراد جو گزشتہ کئی دنوں سے حکومتی امداد کے منتظر تھے بالآخر بے روزگاری سے تنگ آکر قومی شاہراہ پر نکلنے کے بعد ریلی کی صورت میں ڈی سی ہاوس پہنچ گئے جہاں انھوں نے راشن اور دیگر امداد کی حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی کوشش کی تاہم ناکامی پر ڈی سی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کے بعد شاہی کمپلکس گئے جہاں تحصیلدار مستونگ اکرم حریفال و دیگر انتظامی آفیسران نے ان سے مزاکرات کی اس موقع نیشنل پارٹی کے سینئر رنماء میر سکندر خان ملازئی و دیگر نے نیشنل پارٹی کی جانب سے ان سے بھر پور اظہار یکجہتی کی واضع رہے کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کی لاک ڈاون اور بازاروں کی بندش سے انکی بچوں کی روزی روٹی کمانے کا زریعیہ چھینے سے گھروں کے چہولے بجھ گئے ہے انھوں نے کہاکہ حکومت ہمیں راشن فراہم کرے یا بازار کھول دی جائے تاکہ ہمارے گھروں کے چہولے جو لاک ڈاون کے باعث بوجھ گئے ہے وہ چل سکے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کی ہدایت پر تحصیلدار نے مظاہرین کو یقین دہائی کرائی کہ حکومتی احکامات کی روشنی میں انتظامیہ نے ضلع بھر میں سروے کا کام شروع کی ہے اور بہت جلد لسٹیں مرتب کرکے اعلی حکام کو ارسال کی جائے گی اور بہت جلد حقدار اور متاثرہ افراد کو امداد دی جائے گی انھوں نے کہاکہ جیسی ہی امدادی سامان مہیاں کی جائیگی تو فوری طور پر مستحقین میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیاجائے گا انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں