پیپلزپارٹی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گی،محمد زبیر

اسلام آباد :مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت نہیں چھوڑے گی۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کی واپسی کی بات کی ہے، ان کی واپسی کی بات دوسری بار کی گئی، بلاول جب مریم سے ملنے لاہور آئے تھے اس وقت بھی یہی کہا گیا تھا۔محمد زبیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس سے مایوسی ہوئی ہے، آصف زرداری نے کہا میاں صاحب واپس آجائیں ہم استعفے دیں گے تاہم پیپلزپارٹی نے حکومت نہیں چھوڑنی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت واپس نہیں آنا چاہیے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے تک انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کیس میں مس کنڈکٹ پر جج کو نکال دیا ججمنٹ وہی ہے، اچھا فیصلہ آئے گا تو بالکل قبول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں