کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد زخمی
ہرنائی:کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سخی داد اور خان محمد زخمی ہو گئے ریسکیو حکام نے زخمی کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاسخی داد اور خان محمد نے بتا یا کہ ہم رات کے وقت کوئلہ کان میں کانکنی کرکے واپس اپنے گھر آرہے تھے کہ اوسی شیلہ کے قریب مسلح نقاب پوش افراد نے ہمیں رک کر کے ہمارے پاس موجود سامان حوالے کرنے کا کہا تو اس دوران ہم نے ایک مسلح شخص کو قابو کرلیا تو انکے دیگر ساتھیوں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے ہم پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
Load/Hide Comments


