سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پراپیگنڈے کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف پراپیگنڈے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے،ایف آئی اے سمیت کسی ایجنسی نے ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ّ استدعا ہے کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔
Load/Hide Comments


