پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورسی پیک میں پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پربھی بات چیت کی گئی۔چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔آرمی چیف نے کورونا کے خلاف جدوجہد میں چین کے تعاون پراظہارتشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی اس موقع پرموجودتھے

اپنا تبصرہ بھیجیں