نواز شریف کی طبی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد حکومتی کمیٹی کاسابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت طبی ضمانت پر لندن میں ہیں وہ علاج کا کہہ کر لندن چلے گئے ہیں حکومت اور لیگی اراکین میں اس حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں لیگی اراکین نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کی طبی ضمانت اور معطل شدہ سزا میں توسیع کی جائے لیکن حکومتی کمیٹی نے مخالفت کردی ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ 2 ہفتے کے بعد نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرایا جائیگاواضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے بارہا نواز شریف سے طبی رپورٹ طلب کی گئی اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد، فیاض الحسن چوہان اور راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا لیگی اراکین سے میٹنگ اور نواز شریف کے ذاتی معالج سے میٹنگ کے بعد پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی ضمانت میں توسیع نہیں کیا جائیگا کیونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 8 ہفتے کی ضمانت دی گئی تھی اور یہ سلسلہ 16 ہفتوں تک پہنچ گیا اب صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف کی ضمانت میں کسی صورت توسیع نہیں ہوسکتی

اپنا تبصرہ بھیجیں