بلوچستان کوئی انتظامی اکائی نہیں بلکہ قومی وحدت اور بلوچوں کا وطن ہے، میر کبیر احمد شہی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوئی انتظامی اکائی نہیں بلکہ قومی وحدت اور بلوچوں کا وطن ہے۔ شمالی و جنوبی کے نام پر تقسیم کی سازشوں کا مقصد بلوچ کو کمزور کرکے انکے ساحل و وسائل پر قبضہ اور قومی تشخص کو نقصان پہنچاناہے،زرعی فیڈروں کو طیشدہ دورانیہ کیمطابق بجلی نہ ملنے سے باغات اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کوئی انتظامی اکائی نہیں بلکہ قومی وحدت اور بلوچوں کا وطن ہے۔ شمالی و جنوبی کے نام پر تقسیم کی سازشوں کا مقصد بلوچ کو کمزور کرکے انکے ساحل و وسائل پر قبضہ اور قومی تشخص کو نقصان پہنچاناہے۔ ہمیں مل کر اتحاد سے تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا موجودہ حکومت کی نااہلی و بدانتظامی سے بلوچستان میں زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ زرعی فیڈروں کو طیشدہ دورانیہ کیمطابق بجلی نہ ملنے سے باغات اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں نیشنل پارٹی زمینداروں کی حمایت کرتی ہے اور مسئلہ حل ہونے تک انکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ کوئٹہ میں کہیں حکومت نظر نہیں آرہی۔ ہر چوک پر احتجاج، ٹریفک بند، لوگ پریشان اور سارا شہر جام ہے۔ حکومت کی نااہلی اور عوام دشمنی کے باعث اساتذہ، ملازمین، طلبہ، زمیندار سمیت ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے۔ غیرمنتخب حکومت کی مصیبت یہی ہے کہ انہیں عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔


