عمران خان بلوچستان کو ترجیح بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے، فواد چوہدری

کوئٹہ:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کو ترجیح بنیادوں پر ترقی دے رہے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما سید ظہور آغا، باری بڑیچ اور اکرم ترین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واضح وژن رکھتے ہیں جس کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں