حکومت فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپس میں کٹوتی کے فیصلے کو واپس لے، بلاول بھٹو زرداری
کوئٹہ :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپس میں کٹوتی کے فیصلے کوواپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کا یہ حق ہے کہ وہ بھی معیاری تعلیم حاصل کریں ان علاقوں کو دہشت گردی کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ہیمذکورہ کوٹہ کے خاتمے کا فیصلہ ان علاقوں کے طلبہ کے ہاتھوں سے قلم چھین کر بندوق تھمانے کے مترادف ہے طلبا کو اسکالرشپس سے محروم کرنے سے عمران خان کی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیاعمران خان کی حکومت فنڈز میں کٹوتی کرکے اعلی تعلیم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کی اسکالرشپس میں کٹوتی کے فیصلے کوواپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کے لئے اسکالرشپ کی تعداد کو 265 سے کم کرکے صرف 29 کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کا یہ حق ہے کہ وہ بھی معیاری تعلیم حاصل کریں ان علاقوں کو دہشت گردی کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے مذکورہ کوٹہ کے خاتمے کا فیصلہ ان علاقوں کے طلبہ کے ہاتھوں سے قلم چھین کر بندوق تھمانے کے مترادف ہے طلبا کو اسکالرشپس سے محروم کرنے سے عمران خان کی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیابلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی حکومت فنڈز میں کٹوتی کرکے اعلی تعلیم کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھالیکن حکومت کا رویہ ملک کے ان دو اہم شعبوں کی جانب تباہ کن ہے پیپلز پارٹی سابق فاٹا اور بلوچستان کے پسماندہ و دور دراز علاقوں کے طلبا کے خلاف غیرمنصفانہ و امتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گی پی ٹی آئی حکومت کی ائپروچ کی شدید مذمت کرتا ہوں فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کو اعلی تعلیم کے لیئے اسکالرشپ کو فی الفور بحال اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے پی پی پی چیئرمین نے اسلام آباد میں مظاہرے کرنے والے طلبا سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔


