کرک میں فائرنگ سے صحافی وسیم عالم قتل

کرک :کرک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی صحافی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال کرک منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول صحافی کی بیوہ اور بھائی کا کہنا ہے کہ وسیم عالم نے کبھی بھی کسی قسم کی دھمکی کا ذکر کیا نا ہی ان کی کسی سے کوئی دشمنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں