جیکب آباد، بھائی نے غیر ت کے نام پر بہن اور رشتہ دار کو قتل کر دیا
جیکب آباد: جیکب آباد میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن اور رشتے دار قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود قصبہ امام الدین بروہی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ہے، حدود کی پولیس کے مطابق ملزم ہمت علی بروہی نے کارو کاری کے الزام میں اپنی جوان بہن گل نساء اور اپنے رشتیدار نوجوان میر عرف محمد اسحاق بروہی کو بندوق کے فائر کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئیں، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی۔
Load/Hide Comments


