جیکب آباد، ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق
جیکب آباد: جیکب آباد میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کے قریب ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود باگڑ موڑ کے مقام پر ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار قصبہ ربڈنو سومرو کے رہائشی 35 سالہ عبدالشکور سومرو اس کی والدہ 50 سالہ حاجراں خاتون موقع پر ہی فوت ہوگئیں، حادثے کے بعد ٹریکٹر کا ڈرائیور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا، حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا اور ٹریکٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
Load/Hide Comments


