نوازشریف پر حملہ عوام پر حملہ ہے: حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز نے لندن میں نوازشریف پرحملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایسے اوچھے، مذموم اورگھٹیا ہتھکنڈوں سے نوازشریف اور ان کے ساتھی نہ پہلے گھبرائے ،نہ اب گھبرائیں گے۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے عوام کے دل میں بستے ہیں اور یہ حملہ عوام پر حملہ ہے، عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے قائد پرحملہ کرنے والوں کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنایاجائے۔
دوسری جانب رانا ثنااللہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی عناصر ہیں جوپہلے بھی نواز شریف کےگھر اور اسپتال پرحملہ آور ہوچکے ہیں، یہ میاں نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کوڈرانےکی ایک بھونڈی کوشش تھی، ہم اس معاملے کی مکمل تحقیقات اورحملہ آوروں کوکیفرکردا رتک ضرور پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں