جیکب آباد، خسرہ کی وباء ایک اور معصوم کی جان لے گئی

جیکب آباد: جیکب آباد میں خسرہ کی وباء نے ایک اور معصوم کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خسرہ کی وباء پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں بھائی خان برڑو میں خسرہ کی وباء میں مبتلا ہوکر 7 سالہ معصوم بچی ثمرین انتقال کرگئی جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں خسرہ کی وباء کے باعث اب تک 38 بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں، خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے اس کی روکتھام کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی سے خسرہ جیسی جان لیوا وباء معصوم زندگیاں نگل رہی ہے، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ خسرہ پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں